ابنا: فلسطین کے اطلاعات ونشریات دفتر کی آج کی رپورٹ کے مطابق حماس نے غرب اردن کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی "بلال ذیاب" کی 78 دنوں کی بھوک ہڑتال کے بعد رہائی کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے ان کی رہائی پر فلسطینی قوم اور فلسطینی قیدیوں کو مبارکباد دی –اس بیان میں حماس نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کو اپنی ترجیحات میں سے بتاتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر جارحیت کی بابت صہیونی ریاست کوخبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حماس فلسطینیوں اور انکے قہرمان قیدیوں کی خوشی میں برابر شریک ہے –صہیونی ریاست نے فلسطینی قیدی "بلال ذیاب" کو 78دنوں کی بھوک ہڑتال کے بعد گذشتہ بدھ کو جیل سے رہا کردیا-
.......
/169